علی باقری کنی نے بدھ کے روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے انریکہ مورا کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
فریقین نے ویانا مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بعض دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ویانا مذاکرات میں یہ دوسرا موقع ہے کہ مورا ایران آ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اس بار عقلی تجاویز پیش کریں گے جس سے تہران کے خدشات کم ہوں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کل کہا کہ مورا کی تہران میں موجودگی جلد ہی ثابت کرتی ہے کہ ہم مذاکرات کو عقلی طور پر آگے بڑھا رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ